روس نے کروز میزائل اور ڈرون سے یوکرینی دارالحکومت کیف کو نشانہ بنایا
کیف (92 نیوز) - روس اوریوکرین کی طرف سے ایک دوسرے پر ڈرون حملے جاری ہیں، روس نے کروز میزائل اور ڈرون کی مدد سے یوکرینی دارالحکومت کیف کو نشانہ بنایا۔
یوکرین کا دعویٰ ہے کہ اس نے 44 میں سے 43 روسی ڈرون مار گرائے ہیں، دوسری طرف یوکرین کا کہنا ہے کہ اس نے ڈرون کی مدد سے روس کے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا، جس سے وہاں کھڑے کئی طیارے تباہ ہوگئے۔