Friday, April 26, 2024

روس نے ایٹمی ہتھیار بیلا روس کی سرحد پر منتقل کرنے کا مرحلہ شروع کردیا

روس نے ایٹمی ہتھیار بیلا روس کی سرحد پر منتقل کرنے کا مرحلہ شروع کردیا
May 26, 2023 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روس نے ایٹمی ہتھیار بیلا روس کی سرحد پر منتقل کرنے کا مرحلہ شروع کردیا۔ روس نے ایٹمی ہتھیاروں کی تعیناتی کے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔

روسی وزیردفاع سرگئی شوئیگو کہتے ہیں روس اور بیلاروس کی مغربی سرحدوں پر خطرات بڑھ رہے ہیں۔ روس نیوکلیئر میزائلوں اور ہتھیاروں کا کنٹرول برقرار رکھے گا۔

روسی صدر پیوٹن نے ایٹمی ہتھیاروں کی تعیناتی کے منصوبے کا اعلان 25 مارچ کو کیا تھا۔

بیلاروس کی سرحد پر روسی ایٹمی ہتھیاروں کی منتقلی پر امریکا نے شدید ردعمل

بیلاروس کی سرحد پر روسی ایٹمی ہتھیاروں کی منتقلی پر امریکا نے شدید ردعمل دیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ روس کے پاس اپنی ایٹمی پوزیشن کو ایڈجسٹ کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔ ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیاروں کی تعیناتی کے معاہدے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ابھی تک ایسا کوئی اشارہ نہیں دیکھا کہ روس ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

ایران کی طرف سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ عالمی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے ۔ طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے تجربے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔