Sunday, May 19, 2024

روس نے اپنے تیل کی قیمت مقرر کرنیکا مغربی ممالک کا فیصلہ مسترد کردیا

روس نے اپنے تیل کی قیمت مقرر کرنیکا مغربی ممالک کا فیصلہ مسترد کردیا
December 4, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روس نے اپنے تیل کی قیمت مقرر کرنے کا مغربی ممالک کا فیصلہ مسترد کردیا۔

روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے اپنے ردعمل میں کہا روس اپنے تیل کی قیمت کی حد کو قبول نہیں کرے گا۔ روس معاہدے کا تجزیہ کررہا ہے کہ کس طرح جواب دینا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ روس اپنے نئے خریداروں کی تلاش جاری رکھے گا، مغرب کےغیر یقینی اقدامات سے تیل کی قیمتیں بڑھیں گی۔

یوکرین نے روسی تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل مقرر کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا

یوکرین نے روسی تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل مقرر کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

یوکرینی صد ر کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے روسی تیل کی قیمت محدودکرنے بارے کمزور فیصلہ کیا ہے۔ تیل کی اس قیمت پر روس کو سالانہ سو بلین ڈالر ملیں گے۔ یورپی یونین نے اپنی پوزیشن کو کمزور کیا ہے، تیل کی قیمت میں بڑے پیمانے پر کمی کرنے کی ضرورت ہے۔ روسی تیل کی آمدنی یوکرین میں حملوں پر استعمال ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا آپ روسی تیل کی قیمت کی حد 60 ڈالر فی بیرل مقرر کرنےکو بڑا فیصلہ نہیں کہہ سکتے، پولینڈ کا روسی تیل کی قیمت 30 ڈالر فی بیرل قیمت کا مطالبہ معقول ہے۔