Saturday, April 27, 2024

روس نے اناج بحران سے متعلق مغرب کا بیانیہ مسترد کر دیا

روس نے اناج بحران سے متعلق مغرب کا بیانیہ مسترد کر دیا
June 21, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روس نے دنیا میں اناج بحران سے متعلق مغرب کا بیانیہ مسترد کر دیا۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے دنیا میں غذائی بحران کی وجہ روس کا یوکرین پر حملہ نہیں ہے۔ غذائی بحران کی وجہ روس پر مغرب کی پابندیاں ہیں۔ کورونا وبا کے دوران مغرب نے قلیل مدتی پالیسی بنائی جس سے غذائی بحران آیا۔ مغرب نے اپنی غذائی پالیسی میں سنگین غلطیاں کیں۔

ادھر اقوام متحدہ کا خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یوکرین جنگ سے عالمی غذائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا۔ دنیا بھر میں 40 کروڑ افراد یوکرینی اناج پر انحصار کرتے ہیں۔ 41 ممالک میں 18 کروڑ سے زائد افراد کو خوراک کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے خوراک وزراعت  کی  رپورٹ کے مطابق   20 ملین ٹن یوکراینی اناج بحیرہ اسود کی بندرگاہوں پر پڑا ہوا ہے۔ مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور  کچھ  ایشیائی ممالک   میں خوراک  کی قلت  سے  بھوک اور سیاسی عدم استحکام  کے مسائل   پیدا ہو رہے  ہیں۔