Saturday, September 21, 2024

روس نے امریکی خاتون باسکٹ بال اسٹار برٹنی گرائنر کو روسی اسلحہ ڈیلر کے بدلے رہا کردیا

روس نے امریکی خاتون باسکٹ بال اسٹار برٹنی گرائنر کو روسی اسلحہ ڈیلر کے بدلے رہا کردیا
December 9, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - روس نے امریکی خاتون باسکٹ بال اسٹار برٹنی گرائنر کو روسی اسلحہ ڈیلر کے بدلے رہا کردیا۔

وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر بولے برٹنی گرائنر روسی جیل سے رہا ہوگئی ہیں، وہ ٹھیک ہیں اور گھر واپس آرہی ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کاملہ ہیرس نے امریکی کھلاڑی سے فون پر بات بھی کی۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے نیوز کانفرنس میں کہا امریکا روس میں سابق میرین پال وہیلن رہائی سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، یہ انتخاب نہیں تھا کہ کس امریکی کو گھر لانا ہے، انتخاب صرف ایک تھا، برٹنی گرائنر یا کوئی نہیں ہے۔

امریکا نے قیدی تبادلے میں سعودی عرب کی ثالثی کی تردید کردی۔ وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرن جین کا کہنا ہے کہ امریکی باسکٹ بال کی کھلاڑی برٹنی گرائنر کی رہائی صرف روس اور امریکا بات چیت سے ہوئی ہے۔