روس کیساتھ تمام معاہدوں پر مارچ میں دستخط ہوجائیں گے، مصدق ملک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر ممکت مصدق ملک کا کہنا ہے روس کے ساتھ تمام معاہدوں پر مارچ میں دستخط ہوجائیں گے۔
جمعرات کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاہدے طے ہونے پر سستا تیل آنا شروع ہوگا، ایل این جی، گیس بھی آئے گی، ڈالر کم ہیں تو دوسری کرنسی بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ لانگ ٹرم پالیسی کے تحت پٹرولیم مصنوعات کا معاہدہ بے حد ضروری ہے، یہ تمام تر مصنوعات جو آئیں گی یہ سستی ہوں گی، امپورٹ کا کم بل ہوگا۔ جو وعدہ ہم نے آپ سے کیا تھا وہ پورا کردیا ہے۔
وزیرمملکت مزید بولے حکومت بحران ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔