واشنگٹن (92 نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے روس کو یوکرائن پر جارحیت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
یوکرائن کے تنازع پر امریکا نے پھر روس کو دھمکی دیدی۔ انٹونی بلنکن نے کہا نیٹو فورسز روس کو بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ ماسکو کے ساتھ مسائل کے سفارتی حل کے خواہاں ہیں لیکن سفارتی حل کا عمل یکطرفہ نہیں ہو سکتا۔ روس بھی پیش رفت دکھائے۔
انہوں نے کہا قازقستان یہ بات یاد رکھے روسی جب کسی کے گھر میں داخل ہو جائیں تو ان کو نکالنا مشکل ہو جاتا ہے۔ قازقستان مظاہروں سے خود بھی نمٹ سکتا تھا۔ روسی فوج کو بلانا سمجھ سے بالاتر ہے۔