Friday, May 3, 2024

روس کی روبل میں گیس فروخت کرنے کی یورپ کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم

روس کی روبل میں گیس فروخت کرنے کی یورپ کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم
April 1, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - توانائی کی عالمی مارکیٹ میں آج سے بڑی ہلچل کا امکان پیدا ہو گیا۔ روس کی روبل میں گیس فروخت کرنے کی یورپ کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔

روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے روسی گیس کی قیمت روبل میں ادا کی جائے ورنہ گیس نہیں ملے گی۔ گیس کے خریداروں کو روسی بینکوں میں روبل کا اکاؤنٹ کھلوانا ہو گا۔ روبل اکاؤنٹس سے گیس کی ادائیگی وصول کی جائے گی۔

دوسری جانب امریکا نے ہنگامی ذخائر سے ریکارڈ مقدار میں تیل فروخت کرنے کا اعلان کر دیا۔ عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل ایک سو سات، امریکی خام تیل ایک سو  ایک ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

ادھر روس کا گیس کی ادائیگی روبل میں کرنے کے مطالبے پر جرمنی اور فرانس کا یورو میں ادائیگی پر اصرار برقرار ہے۔ ان کا کہنا ہے روسی گیس کو روبل میں نہیں خریدیں گے۔ یورو میں گیس کے معاہدوں کا مشاہدہ کیا جانا چاہیے۔ یورپی ممالک روبل میں گیس خریدنے کیلئے بلاک کو بلیک میل نہیں کیا جائے گا۔ معاہدے میں طے ہونیوالی کرنسی کےعلاوہ کسی میں ادائیگی نہیں کریں گے۔