Monday, September 16, 2024

روس کی نجی فوج ویگنز کے سربراہ طیارہ حادثے میں ہلاک

روس کی نجی فوج ویگنز کے سربراہ طیارہ حادثے میں ہلاک
August 23, 2023 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روس کی نجی فوج ویگنز کے سربراہ طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

روسی ایوی ایشن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نجی طیارہ ماسکو کے شمالی علاقے میں گر کر تباہ ہوا، روس کی نجی فوج کے سربراہ ویگنر کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

روسی حکام طیارے میں 10 افراد سوار تھے جن میں ویگنز کے سربراہ یووگنی پریگوزین کا نام بھی شامل تھا۔ طیارے میں سوار تمام افراد مارے گئے۔

روسی خبرایجنسی کے مطابق طیارہ ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ جا رہا تھا، جس پر 7 مسافر اور عملے کے 3 افراد سوار تھے۔