Tuesday, April 16, 2024

روس کی میزبانی میں آذربائیجان اور آرمینیا تنازع کے حل کیلئے اجلاس

روس کی میزبانی میں آذربائیجان اور آرمینیا تنازع کے حل کیلئے اجلاس
May 26, 2023 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روس کی میزبانی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تنازع کے حل کے لئے اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں آذربائیجان اور آرمینیا کے رہنماؤ ں نے روسی صدر کے سامنے ایک دوسرے پر الزامات لگائے۔ دونوں رہنماؤں نے گورنو کاراباخ کے علاقے پر اختلافات نشاندہی کی۔

آرمینیائی وزیراعظم نکول پشینیان نے لاچین کوریڈور کو بلاک کرنے کا مسئلہ اٹھایا۔ آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے راہداری بند کرنے کے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو باہمی طور پر تسلیم کرنا ہو گا۔

صدر پیوٹن نے بحث کو ختم کراتے ہوئے کہا کہ سہ فریقی اجلاس میں مسئلہ کا حل نکالیں گے۔ مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ تنازع کے خاتمے کے لئے کسی معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔