Saturday, May 4, 2024

روس کے یوکرینی شہر کریوی ریہہ پر میزائل حملے، توانائی کی نو تنصیبات تباہ کر دیئے

روس کے یوکرینی شہر کریوی ریہہ پر میزائل حملے، توانائی کی نو تنصیبات تباہ کر دیئے
December 17, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - روس نے یوکرینی شہر کریوی ریہہ پر ستر میزائل برسائے۔ توانائی کی نو تنصیبات تباہ کر دیئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد یہ بڑے حملوں میں سے ایک ہے ۔ روسی حملوں نے حکومت کو ملک بھر میں ہنگامی بلیک آؤٹ کے نفاذ پر مجبور کر دیا ۔ کھیرس اور مشرقی یوکرین میں بھی گولہ باری کی گئی جس سے توانائی کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ یوکرین کا دوسرا سب سے بڑا شمال مشرقی شہر خارکیف بھی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ گھروں میں لائٹ ہے، نہ ہیٹنگ ،پانی  بھی بند  ہے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کہتے ہیں روس کے  پاس  بڑے  حملوں کے لئے  بہت  زیادہ میزائل  ہیں۔