Tuesday, September 17, 2024

روس کے یوکرین پر میزائل حملے، توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا

روس کے یوکرین پر میزائل حملے، توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا
November 18, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روس نے یوکرین پر میزائل حملے کرتے ہوئے توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ۔

روسی افواج نے مشرقی یوکرین   پر میزائلوں کی بارش کر دی۔ کیف ، اوڈیسا، دنیپرو اور جنوب مشرقی علاقے زاپوریزہیا سمیت  کئی  شہر دھماکوں سے  گونج اٹھے ۔ خارکیف ، میکولائیو میں بھی سویلین انفراسٹرکچر پر حملوں کی  کی اطلاعات ہیں۔ اس ہفتے روس   نے نو ماہ  کی جنگ  کے دوران  سویلین ڈھانچے پر سب سے زیادہ بمباری کی۔

ادھر بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے یوکرینی اناج کی برآمد کے معاہدے میں توسیع کر دی گئی۔ یوکرینی اناج کی برآمد کے معاہدے میں چار ماہ کی توسیع کی گئی۔ یوکرین کی تین بندرگاہوں سے برآمدات دوبارہ شروع ہوں گی ۔ خبر ایجنسی کے مطابق روس کے مطالبات کو مکمل طور پر پورا نہیں کیا گیا ۔