Monday, May 6, 2024

روس کے یوکرین پر حملوں کے بعد بائیڈن کا ہنگامی اجلاس، مشیروں سے مشاورت کی

روس کے یوکرین پر حملوں کے بعد بائیڈن کا ہنگامی اجلاس، مشیروں سے مشاورت کی
November 16, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - روس کے یوکرین پر تازہ حملوں کے بعد صدر بائیڈن نے ہنگامی اجلاس بلایا اور مشیروں سے مشاورت کی۔

 روس  کے یوکرین  پر  تازہ حملوں کے  بعد امریکی صدر  جوبائیڈن  نے قومی سلامتی کے مشیر اور  وزیر خارجہ سے اہم  ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں   پولینڈ   گرنے والے دو میزائل حملوں   کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ امریکا کے انٹیلی جنس ذرائع  کا  کہنا ہے کہ روس     کے میزائل  پولینڈ کے قصبے  پر گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے  روس کے میزائل پولینڈ پر گرنے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان پیٹ رائڈر  نے کہا ہے کہ پولینڈ کے اندر روسی میزائلوں کے گرنے کی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ روس کے  پولینڈ پر  حملے کی ابھی تصدیق نہیں کر سکتے۔

ادھر نیٹو حکام  نے کہا ہے کہ  پولینڈ نیٹو کا  ممبر ہے۔   نیٹو کے کسی ممبر  ملک پر حملہ نیٹو پر حملہ تصور ہو گا۔