Saturday, September 21, 2024

روس کے یوکرین میں میزائل حملے ، دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی

روس کے یوکرین میں میزائل حملے ، دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی
December 6, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں شدت برقرار ہے۔

روس کے یوکرین میں میزائل حملوں کے باعث  دو افراد ہلاک  اور متعدد زخمی ہوگئے۔ میزائل حملوں  میں متعدد  مکانات تباہ، بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ یوکرین میں  بلیک آؤٹ ختم ہونے والا تھا کہ روس نے دوبارہ حملہ کر دیا۔

یوکرینی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ  روس نے 70 میزائل فائر  کئے۔ 60 کو فضا میں تباہ کر دیا ۔ روسی  حملوں سے  یوکرین کے کچھ  حصے  دوبارہ  اندھیرے  میں ڈوب گئے۔

ادھر یوکرین نے روس کے دو فضائی اڈوں پر  حملہ کر کے دو بمبارطیارے تباہ کر دیے۔ حملوں میں دو روسی  فوجی ہلاک  اور متعدد زخمی ہو گئے۔