Friday, April 26, 2024

روس کے معاملے پر چین کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ژاؤ لیجیان

روس کے معاملے پر چین کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ژاؤ لیجیان
March 17, 2022 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) - چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان کا کہنا ہے روس کے معاملے پر چین کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ژاؤ لیجیان نے کہا کہ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنا جانتا ہے۔ افواہوں کا مقصد محاذآرائی کو ہوا دینا اور یوکرین تنازعہ سے  فائدہ اٹھانا ہے۔ چین پر پابندیوں کی دھمکیاں امریکا کی سرد جنگ ذہنیت کی عکاس ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے تبصروں نے امریکا کی بلاک کی سیات کو بے نقاب کر دیا ۔

انہوں نے کہا چین روس پر یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے ۔ متعلقہ فریقین روس کو جائز حقوق سے محروم نہ کریں ۔