Tuesday, April 23, 2024

روس کا یوکرینی شہر سیویروڈونٹسک پر حملہ، کیمیکل پلانٹ میں آگ لگ گئی

روس کا یوکرینی شہر سیویروڈونٹسک پر حملہ، کیمیکل پلانٹ میں آگ لگ گئی
June 12, 2022 ویب ڈیسک

سیویروڈونٹسک (92 نیوز) - روس کے یوکرین کے شہر سیویروڈونٹسک پر حملے سے کیمیکل پلانٹ میں آگ لگ گئی۔

یوکرین کے شہر سیویروڈونٹسک میں یوکرینی اور روسی افواج کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، یوکرینی حکام کا کہنا ہے سیویروڈونٹسک میں ازوٹ کیمیکل پلانٹ کا کنٹرول برقرار ہے۔

کیمیکل پلانٹ میں 800 کے قریب افراد پناہ گاہوں میں چھپے ہوئے تھے، سلوویانسک میں یوکرینی فورسز نے تین قصبوں میں روسی فورسز کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

یوکرین نے جنگ میں کامیابیوں کے لیے پھر مغرب سے اسلحہ کی تیز ترفراہمی کی درخواست کردی، نیوزایجنسی کے مطابق جرمن چانسلر، فرانسیسی صدر اور اطالوی وزیر اعظم جون کے آخر میں یوکرین کا دورہ کرینگے۔

ادھر دوسری جانب یورپی کمیشن کی صدر یوکرین کے دورہ پر ہیں، یورپی کمیشن کی صدر نے یوکرین کے صدرولادیمیرزیلنسکی سے ملاقات کی، ملاقات میں یوکرین کی طرف سے یورپی یونین میں شمولیت کی درخواست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپین کمیشن کی صدر نے یوکرین میں جنگی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔