Friday, April 19, 2024

روس کا یوکرین کی اسپیشل آپریشنز فورسز کے اڈے پر میزائل حملہ، امریکی اسلحہ کا ذخیرہ تباہ

روس کا یوکرین کی اسپیشل آپریشنز فورسز کے اڈے پر میزائل حملہ، امریکی اسلحہ کا ذخیرہ تباہ
January 3, 2023 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روس نے یوکرین کی اسپیشل آپریشنز فورسز کے اڈے پر میزائل حملہ کر کے امریکی اسلحہ کے ذخیرہ کو تباہ کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق رو س نے ڈونیٹسک حملے کے بعد جوابی کاررووائی کرتے ہو ئے خمیلنی تیسکی میں یوکرین کی اسپیشل آپریشنز فورسز کے اڈے کو میزائلوں سے اہداف کو نشانہ بنایا۔

علاقائی فوجی انتظامیہ کے سربراہ نے بتایا کہ روسی میزائلوں سے فلنگ اسٹیشن اور فوجی سازو سامان کو نقصان پہنچا، خبر ایجنسی کے مطابق روس نے متعدد راکٹ بھی داغے جس سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔

اس سے قبل یوکرین نے امریکا کے فراہم کردہ جدید میزائل سسٹمز سے حملہ کرکے 63 روسی فوجی ہلاک کیے تھے۔ روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین نے ڈونیٹسک میں روسی کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 63 فوجی مارے گئے۔

یوکرین کی فوج نے ریاستہائے متحدہ کی طرف سے فراہم کردہ گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے مشرقی شہر ماکیوکا میں فوج کے عارضی کیمپ پر چھ میزائل داغے، دو کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ یوکرین کی مسلح افواج نے بتایا کہ حملے میں دشمن کے 10 مسلح یونٹس کو تباہ کر دیا ہے۔ اس حملے میں 400 روسی فوجی ہلاک اور 300 زخمی ہوئے تھے۔