Thursday, March 28, 2024

روس کا یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن منصوبے کے عین مطابق جاری ہے، پیوٹن

روس کا یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن منصوبے کے عین مطابق جاری ہے، پیوٹن
March 4, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے روس کا یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن منصوبے کے عین مطابق جاری ہے۔

پیوٹن نے اپنے خطاب میں کہا یوکرین نے ہزاروں غیرملکیوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ یوکرینی حکومت شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ مغرب کی جانب سے بنایا گیا روس مخالف پراپیگنڈا ختم کر دیں گے۔

 ادھر فرانسیسی صدر میکرون نے پیوٹن سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد کہا روسی فوج پورا یوکرین فتح ہونے تک نہیں رکے گی۔ یوکرین میں حالات مزید خراب ہونے والے ہیں۔

دوسری جانب امریکا اور روس کے درمیان بڑی پیشرفت ہو گئی۔ دونوں ممالک نے کسی غلط فہمی اور غیر متوقع حادثے سے بچنے کیلئے ہاٹ لائن قائم کر لی۔

قبل ازیں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کچھ غیر ملکی رہنما روس کیخلاف جنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔ نیٹو خطے پر بالادستی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مغرب روس کے خدشات سے آگاہ ہے اور اسے کسی نہ کسی وقت ان کا ازالہ کرنا پڑے گا۔ یوکرین کے خلاف روسی فوجی آپریشن کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کیف نیٹو میں شامل نہ ہو۔ روسی افواج یوکرین میں فوجی اہداف پر حملہ کر رہی ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یوکرین بحران کا حل ڈھونڈ لیا جائے گا۔