Friday, April 26, 2024

روس کا پہلی بار آبدوز بیڑے سے یوکرین پر میزائل حملہ

روس کا پہلی بار آبدوز بیڑے سے یوکرین پر میزائل حملہ
April 30, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روس نے پہلی بار آبدوز بیڑے سے یوکرین پر میزائل حملہ کیا۔ رو س نے بحیرہ اسود سے فوجی اہداف کو کلیبر کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

روس  نے  پہلی بار حملوں  کے لئے آبدوز  بیڑے کے استعمال کی  اطلاع  دی۔ رو سی وزارت  دفا   نے میزائلوں  کے ہدف کی طرف بڑھنے  کی ویڈیو جاری کر دی۔

روس یوکرین امن مذاکرات  کے حوالےسے صدر زیلنسکی کا کہنا  ہے کہ ماسکو کے ساتھ مذاکرات خطرے سے دوچار ہیں۔ مشرقی  علاقوں  میں گولہ باری سے مذاکرات جاری رکھنا  ممکن  نہیں۔ زیلنسکی کا مزید  کہنا ہے کہ روس   نے یوکرین کو ملبے  کے ڈھیرمیں  تبدیل کر دیا ۔ روس  ایک  طر ف بمباری اور دوسری  طرف مذاکرات  کر رہا ہے۔

ترجمان  پینٹاگون  نے بیان دیا ہے کہ روس نے  یوکرین  پر حملہ کرکے  ظلم  وبربریت کا مظاہرہ  کیا ۔ روس نے یوکرین کے  بے گناہ عوام کی زندگیاں اجیرن  بنا دیں۔ جان  کربی کا مزید کہنا ہے کہ جنگ   میں ہزاروں  لوگ  مارے  گئے ، انفرا سٹرکچر  تباہ ہو  گیا ۔ روس یوکرین کی تباہی   کا کیا جواز فراہم کرے گا ؟

ادھر  روسی وزیر خارجہ  سر گئی  لاوروف  کا کہنا ہے کہ کیف مذاکراتی  عمل کو آگے  بڑھانے میں سنجیدہ  نہیں۔ سکیورٹی کی ضمانت  سمیت رو س کا کوئی مطالبہ  تسلیم  نہیں کیا  گیا۔ زیلنسکی  واشنگٹن  اور  لندن    کی ہدایات   پر  عمل  کررہے  ہیں۔ سرگئی  لاوروف نے مزید کہا کہ دوسروں  کے ایجنڈے  کی  وجہ  سے مذاکرات آگے  نہیں  بڑھے۔ برطانیہ  اور امریکا نے ہر بار  روس کے  ساتھ  گیم  کرنے کی کوشش کی  ۔