Saturday, April 20, 2024

روس کا پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار

روس کا پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار
December 24, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روس نے پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ روس نے افغان حکومت سے دہشت گرد گروپوں کی سرگرمیاں روکنے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان روسی وزارتِ خارجہ ماریہ زخارووا نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ طالبان نے ضمانت دی ہے کہ افغان سر زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ روس پاکستان کو خطے میں اہم علاقائی کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھتا ہے۔ کابل میں پاکستانی سفارت خانے اور ایک ہوٹل پر حملہ باعث تشویش ہے۔

پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان اور روس کے درمیان تیل پر پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔