Thursday, April 25, 2024

روس کا نیٹو میں شمولیت کی درخواست دینے پر فن لینڈ کو گیس سپلائی بند کرنے کا اعلان

روس کا نیٹو میں شمولیت کی درخواست دینے پر فن لینڈ کو گیس سپلائی بند کرنے کا اعلان
May 21, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی درخواست پر روس نے جوابی وار کرتے ہوئے فن لینڈ کیلئے گیس کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔

روس کی طرف سے گیس سپلائی بند ہونے کے بعد فن لینڈ میں توانائی کے شدید بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

ادھر اپنی ضرورت کی 80 فیصد گیس روس سے درآمد کرنے والے یورپی ملک آسڑیا نے    روس کو گیس کی ادائیگیاں  روبل  میں ادا  کرنے پر رضامندی  ظاہر  کر دی ۔ روسی  میڈیا کےمطابق آسڑیا نے اس سلسلہ میں   روس  کے  گیز پروم بینک  میں  اپنا اکاؤنٹ بھی کھول لیا ہے۔ آسڑیلین حکام  کا کہنا ہے کہ   روبل  میں  اکاؤنٹ کھول کر   یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی  نہیں  کی۔

دوسری طرف روس نے ڈیفالٹ سے  بچنے  کیلئے قبل  ازوقت ادائیگیاں کر دیں۔ خبر ایجنسی  کے مطابق روس  نے  ڈالر  بانڈز  پر 71.25 ملین  ڈالر  اور یورو  بانڈز پر 28 ملین ڈالر  کی  ادائیگیاں کی  ہیں ۔ روس کو ادائیگیوں  کی اجازت   دینے والے امریکی لائسنس  کی مدت 25 مئی کو ختم ہو گی ۔ امریکی  محکمہ  خزانہ نے   ٹریژری لائسنس میں  توسیع  نہ کرنے کا اعلان  کیا ہے۔