Saturday, July 27, 2024

روس کا خلائی مشن چاند پر گر کر تباہ، روسی اسپیس ایجنسی کی تصدیق

روس کا خلائی مشن چاند پر گر کر تباہ، روسی اسپیس ایجنسی کی تصدیق
August 20, 2023 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روس کا خلائی مشن چاند پر گر کر تباہ ہوگیا، اس حوالے سے روسی اسپیس ایجنسی نے تصدیق کردی۔

روسی خلائی ایجنسی کے مطابق چاند پر بھیجے گئے خلائی مشن لونا ٹوئنٹی فائیو کو چاند پر لینڈنگ سے قبل ایمرجنسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چاند کے مدار میں موجود لونا ٹوئنٹی فائیو کو آج چاند کے قطب جنوبی کی سطح پر اترنا تھا۔