ماسکو (92 نیوز) - روس نے یوکرین کے میزائل سسٹم کو تباہ کرنے کا دعوٰی کردیا۔ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرین کی جنگی گاڑیاں اوردیگرجنگی سازوسامان تباہ کیا گیا۔
روس اوریوکرین جنگ نئے نئے دعوؤں کے ساتھ جاری ہے۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یوکرین کی جنگی گاڑیاں اور دیگر سامان جنگ تباہ کیا ہے۔ کُپیانسک، ڈونیسک اور زپوروزیزیا میں یوکرین کے حملے ناکام بنائے ہیں۔
زمین سے فضا میں مارکرنے والا میزائل سسٹم ایس ٹو ہنڈرڈ بھی تباہ کیا گیا ہے۔ بریانسک میں یوکرین کا ڈرون بھی مارگرایا ہے جبکہ یوکرین مسلح فوج کے جنرل اسٹاف نے دعویٰ کیا کہ جنوب میں پچیس محاذوں پر روسی فوج کو کافی نقصان پہنچایا ہے، شہروں میں کامیاب پیش قدمی جاری ہے۔