روس کا اسرائیل اور فلسطین میں حالیہ کشیدگی بڑھنے پر اظہارِتشویش
ماسکو (92 نیوز) - روس نے اسرائیل اور فلسطین میں حالیہ کشیدگی بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ ذخارووا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس اسرائیل فلسطین تنازع کے علاقے میں نئے مسلح پر تشدد واقعات پر شدید تشویش کا شکار ہے۔ اسرائیل اور فلسین پائیدار جنگ بندی کی طرف واپس آئیں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور فوجی سرگرمیاں روک دیں۔
روس کا کہنا ہے 5 اگست کو اسرائیلی فضائیہ کے غزہ کی پٹی پر حملے کے بعد کشیدگی بڑھنے لگی، ایک آزاد ریاست کا قیام فلسطینی عوام کا جائز حق ہے۔