Thursday, April 25, 2024

روس کا افغان طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کا عندیہ

روس کا افغان طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کا عندیہ
February 9, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) روس نے افغان طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ خواتین کو حقوق فراہم کرنے اور وسیع النبیاد حکومت کی شرط بھی دہرا دی۔

افغانستان کیلئے روسی صدر کے ایلچی ضمیر کابلوف کا روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ روس نے طالبان حکومت کو مشروط طور پر تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ بین الاقوامی شناخت کے لئے طالبان کی حمایت کیلئے تیار ہیں۔ طالبان کو خواتین کے حقوق کی فراہمی اور وسیع البنیاد حکومت کا وعدہ پورا کرنا ہو گا۔

 انہوں نے کہا کابل پر روسی نظریات مسلط کرنے کی کوشش نہیں کر رہے۔ طالبان قیادت دیگر مسلم ممالک کے طرز عمل کا مطالعہ کرے۔ امریکا اور اس کے اتحادی افغان بحران کے جزوی طور پر ذمہ دار ہیں۔