Tuesday, April 23, 2024

روس، بم نصب ہونے کی اطلاع پر 6 سے زائد شہروں میں سیکڑوں اسکول خالی کرالئے گئے

روس، بم نصب ہونے کی اطلاع پر 6 سے زائد شہروں میں سیکڑوں اسکول خالی کرالئے گئے
January 13, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) روس کے مختلف شہروں کے اسکولوں میں بم نصب ہونے کی اطلاع کے بعد 6 سے زائد شہروں میں سیکڑوں اسکول خالی کرالئے گئے۔

انتظامیہ نے کلاسیں منسوخ کرکے طلباء اور اساتذہ کو گھروں میں بھیج دیا، معائنہ ٹیمیں اسکولوں کی عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہیں۔

گزشتہ روز بھی 2 شہروں ایکاتیرنبرگ اور ستاوراپول کے اسکولوں میں بم رکھے جانے کی اطلاع ملی تھی، روس کے مختلف شہروں میں دوروز سے اسکولوں کی عمارتوں میں بم نصب کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، تاہم گزشتہ روز اسکولوں کی عمارتوں کی چیکنگ کے دوران کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا تھا۔