Sunday, May 19, 2024

روس بحیرہ اسود کی بندر گاہوں سے اناج کی ترسیل کیلئے تیار ہے، پیوٹن

روس بحیرہ اسود کی بندر گاہوں سے اناج کی ترسیل کیلئے تیار ہے، پیوٹن
May 29, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے روس بحیرہ اسود کی بندر گاہوں سے اناج کی ترسیل کیلئے تیار ہے۔

ولادی میر پیوٹن نے فرانسیسی صدر عمانویل میخوان اور جرمن  چانسلر اولف  شلز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں خبر دار کیا کہ یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل سے خطے میں عدم  استحکام   اور انسانی  بحران    بڑھے گا ۔ انہوں نے  بحیرہ   اسود کی بندر  گاہوں سے دوسرے ممالک کو  اناج  کی  ترسیل کیلئے اور جنگ بندی کیلئے  یوکرین سے مذاکرات پر بھی آمادگی کا اظہار کیا۔

دوسری طرف روسی افواج نے لوہانسک کے دو اہم شہروں سیویروڈونٹسک  اور لیمان  پر  قبضے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے ان دعووں کو جھٹلایا ہے۔

روس کا ایک بحری جہاز قیمتی دھات  لینے کیلئے   مقبوضہ شہر ماریوپول  میں موجود ہے جہاں سے دو ہزار سات  سو ٹن  دھات   جہاز پر لادی جا رہی ہے ۔ یوکرین نے مقبوضہ علاقے سے   دھات    کے حصول کو  قذاقی قراردیا ہے۔