Thursday, March 28, 2024

روس اور یوکرین جنگ میں کس کا کتنا نقصان ہوا، تفصیلات سامنے آ گئیں

روس اور یوکرین جنگ میں کس کا کتنا نقصان ہوا، تفصیلات سامنے آ گئیں
May 13, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - روس اور یوکرین جنگ میں نقصانات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

24فروری سے جاری روس اور یوکرین جنگ میں کس کا کتنا نقصان ہوا، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ دونوں ممالک نے جنگ میں ایک دوسرے کی کامیابیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 10 مئی تک جنگ کے دوران 26 ہزار روسی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ جنگ میں روس کے ایک ہزار، 170 ٹینک، 2 ہزار، 808 بکتر بند گاڑیاں، 519 توپ خانے، 87 فضائی دفاعی یونٹ اور 199 جنگی جہاز بھی نشانہ بنے۔ مختلف کارروائیوں کے دوران 158 ہیلی کاپٹرز، 94 ڈرونز اور ایک ہزار، 980 ٹرکوں کو بھی تباہ کیا گیا۔

دوسری طرف روسی وزارت دفاع کے مطابق روس نے اب تک یوکرین کے 164 جنگی جہاز، 125 ہیلی کاپٹرز اور 807 ڈرون تباہ کئے۔ جنگ میں یوکرین کے 302 جہاز شکن میزائل سسٹم، 2 ہزار، 998 ٹینک، ایک ہزار، 455 فیلڈ آرٹلری اور مارٹر سمیت 2 ہزار،808 فوجی گاڑیوں کو بھی ناکارہ بنایا گیا۔