Thursday, April 18, 2024

پاکستان اور روس کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور روس کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط
January 20, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان اور روس کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ روسی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تیل اور گیس کی ادائیگیوں کے میکانزم پر بات ہوئی ہے۔ تیل او گیس کی تجارت سے متعلق اسٹرکچر کو مارچ میں حتمی شکل دے دی جائے گی اور ادائیگیاں کسی بھی دوست ملک کی کرنسی میں ہو سکیں گی۔

اسلام آباد میں پاکستان اور روس کے درمیان کسٹم سے متعلق ڈیٹا شیئرنگ سمیت 3 معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ معاہدوں کے تحت پاکستان اور روس میں کسٹم اُمورپر تعاون ہوگا۔ پاکستان سول ایوی ایشن اور روس کی ائیر ٹرانسپورٹ ایجنسی کے درمیان تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔

تقریب کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے روسی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ معاہدوں سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ کہا کہ روس پاکستان میں برآمدی صنعت لگانے کے ساتھ ڈیری کے شعبے میں تعاون بڑھائے گا۔ بولے پاکستان اور روس کے درمیان چھوٹی اور طویل مدتی منصوبوں پر اتفاق کر لیا گیا ہے نہ صرف یہ بلکہ پاکستان کے ساتھ تیل اور گیس کی تجارت سے متعلق اسٹرکچر کو مارچ تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔

وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ انرجی سکیورٹی، دستیابی،اور دورس معاہدوں کی تشکیل ہوگی جن کا مقصد غریب پر کم سے کم بوجھ آئے۔

وزیر برائے اقتصادی امور سرادر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان معاہدوں سے معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔ روس اور پاکستان کے مابین توانائی، زراعت، مالیات، تجارت، سرمایہ کاری اور کسٹم کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔