Friday, September 30, 2022

روس اور مغربی طاقتوں میں بات چیت کامیاب دکھائی دے رہی ہے، بورس جانسن

روس اور مغربی طاقتوں میں بات چیت کامیاب دکھائی دے رہی ہے، بورس جانسن
February 16, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے روس اور مغربی طاقتوں میں بات چیت کامیاب دکھائی دے رہی ہے۔

روس کی جانب سے یوکرائن کی سرحد سے افواج واپس بلانے پر برطانوی وزیراعظم کا ردعمل سامنے آ گیا۔ بورس جانسن کا کہنا ہے روس کی جانب سے افواج کو واپس بلانے کے اشارے ملے ہیں ۔ روس نے یوکرائن کی سرحد سے کچھ فوجیوں کو واپس بلا لیا۔ روس نے بحران کو سفارتی طور پر حل کرنے کے لیے کشادگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

بورس جانسن نے امید کے ساتھ ساتھ خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا روسی فوجیوں کی سرگرمیوں بارے انٹیلی جنس معلومات حوصلہ افزا نہیں۔ روسی فوجیوں کی مکمل واپسی تک جنگ کا خطرہ موجود رہے گا ۔