Wednesday, April 24, 2024

روس اور بیلاروس کی مشترکہ جنگی مشقیں جاری، دونوں ممالک کے 30 ہزار سے زائد فوجی شریک

روس اور بیلاروس کی مشترکہ جنگی مشقیں جاری، دونوں ممالک کے 30 ہزار سے زائد فوجی شریک
February 11, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) روس اور بیلاروس کی مشترکہ جنگی مشقیں جاری ہیں۔ مشقوں میں دونوں ممالک کے 30 ہزار سے زائد فوجی شریک ہیں۔

جنگی مشقیں 20 فروری تک جاری رہیں گی۔ مشقوں میں ملٹی رول فائٹرز  سخوئی ایس  یو 35 طیارے  بھی شریک  ہیں۔ ایس یو 25 ایس ایم حملہ آْور  جہاز بھی  مشقوں کا حصہ  ہے۔ مختصر فاصلے کا دفاعی نظام پینتسر ایس   کا ڈویژن بھی مشقوں  کا حصہ بنایا  گیا ہے۔

روس کا طاقتور ترین دفاعی نظام   بھی مشقوں  کا حصہ    ہے ۔ جدید ترین میزائل  ڈیفنس  سسٹم ایس 400 کی دو بٹالین  بھی  مشقوں  کا حصہ   ہے۔