Monday, May 6, 2024

روس ابتدائی طور پر اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا، برطانوی وزیر دفاع

روس ابتدائی طور پر اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا، برطانوی وزیر دفاع
February 25, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) برطانوی وزیر دفاع بین والس کا کہنا ہے روس ابتدائی طور پر اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا۔

برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ نتائج نہ ملنے پر روس مزید جارحانہ حکمت عملی اپنا رہا ہے، روسی صدر پورے یوکرین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

بین والس نے مزید کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی یورپی ریاست پر سب سے بڑا حملہ ہوا۔ اب تک 450 روسی فوجی مارے جا چکے ہیں، لگتا ہے روس اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے گا، برطانیہ یوکرین کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔

والیس نے 1999 سے روس کے سب سے بڑے رہنماء پیوٹن کو غیر منطقی قرار دیا۔

ادھر پوٹن کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کی حکومت کو اپنے ہی لوگوں کے خلاف نسل کشی کرنے سے روکنے کے لیے "خصوصی فوجی آپریشن" کر رہا ہے- ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوکرین ایک ناجائز ریاست ہے جس کی زمینیں تاریخی طور پر روس کی ہیں۔

روس کا کہنا ہے کہ مغربی رہنما روسو فوبیا میں مبتلا ہیں اور امریکہ اور اس کے اتحادی کئی دہائیوں سے روس کو کمزور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔