Saturday, May 4, 2024

روپے کی مزید بے قدری، ڈالر انٹربینک میں 18.98 روپے مہنگا، 285.09 پیسے پر بند ہوا

روپے کی مزید بے قدری، ڈالر انٹربینک میں 18.98 روپے مہنگا، 285.09 پیسے پر بند ہوا
March 2, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر کرنسی مارکیٹ میں بے یقینی کی صورتحال کی وجہ سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالر 18 روپے 98 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 14 روپے مہنگا ہو گیا۔

جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر بے قابو ہو گیا۔ دن کا اختتام ہوا تو انٹر بینک میں ڈالر 18 روپے 98 پیسے مہنگا ہو کر ۔285 روپے 9 پیسے کا ہو چکا تھا۔اوپن مارکیٹ میں بھی صورتحال یکساں رہی، ڈالر 14 روپے کے اضافے سے 288 روپے پر بند ہوا۔

کرنسی ڈیلرز کا کا کہنا ہے کہ بینکس کی جانب سے ڈالرزکی روپے میں تبدیلی، اور شرح سود میں اضافے کی خبروں کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب گذشتہ 10 ماہ کی بات جائے تو ڈالر کی قدر میں 100روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، انٹربینک میں ڈالر 102روپے 16پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 103روپےمہنگا ہوا۔

11اپریل کو انٹربینک میں ڈالر 183روپے کی سطح پر جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 185روپے پر ٹریڈ ہورہا تھا اور موجودہ حکومت کے آنے سے ابتک ڈالر 100روپے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے۔