Thursday, March 28, 2024

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح 212 روپے پر جا پہنچی، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح 212 روپے پر جا پہنچی، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
June 17, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح 212 روپے پر جا پہنچی۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 7 پیسے اضافہ ہوا، قیمت 208 روپے 74 پیسے ہوگئی۔

امریکی ڈالر کی بلند پرواز اور روپے کی بے قدری دن بدن بڑھتی جارہی ہے، آج انٹر بینک میں ڈالر 1.50 روپے مہنگا کر 208 روپے 74 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اڑھائی روپے کے بڑے اضافے سے 212 روپے پر جا پہنچا ہے۔

امریکی ڈالر روپے کو روندتا ہوا نئے ریکارڈ قائم کرتا جارہا ہے، آج ڈالرملکی تاریخ کی ایک اور بلند سطح کراس کرگیا۔

انٹربینک میں ڈالر 1.07 روپے مہنگا ہو کر 208 روپے 74 پیسے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں اڑھائی روپے اضافے کے ساتھ ڈالر 212 روپے سے تجاور کرگیا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی۔ ہنڈرڈانڈیکس 42 ہزار کی حد عبور کرگیا۔ مارکیٹ 410 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 140 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

سونے کی بات کی جائے تو سونے کی قیمتیں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں۔ آج فی تولہ سونا 1500 روپے کے بڑے اضافے سے ایک لاکھ 45 ہزار 500 روپے پر جا پہنچا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1285 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 742 ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 27 ڈالر کے اضافے سے فی اونس 1846 ڈالر ہوگیا۔