Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رومانوی اشعار، خوبصورت انداز، معروف شاعر احمد فراز کا 91 یوم پیدائش

رومانوی اشعار، خوبصورت انداز، معروف شاعر احمد فراز کا 91 یوم پیدائش
January 12, 2022 ویب ڈیسک

کوہاٹ (92 نیوز) خوبصورت اشعار کے مالک اور خوابوں کے سوداگر، منفرد لب و لہجہ کے نامور اردو شاعر احمد فراز کا آج اکانوے واں یوم پیدائش ہے۔

سینکڑوں خوبصورت اشعار کے خالق، آبروئے غزل احمد فراز 1931ء کو آج ہی کے دن کوہاٹ میں پیدا ہوئے۔ احمد فراز آنکھ سے تو دور ہو گئے لیکن دل سے نہیں اترے۔ احمد فراز نے آخری سانسوں تک دنيائے شعر و ادب پر راج کيا۔

فارغ التحصیل ہونے پر لیکچرر شپ ، ریڈیو ، لوک ورثہ ،  اکادمی ادبیات اور نیشنل بک فاؤنڈیشن سمیت کئی اداروں سے وابستہ رہے۔ فراز نے محبت کے لازوال جذبے کو نغموں ميں ڈھال کر تصوير يار کے پيکر تراشے۔ محبوبيت کی ادا اور عشق کی انا کے سہارے ہجر و وصال کے موسموں کو لفظوں کے قالب میں ڈھالا۔

فراز کی شاعری میں غم جاناں اور غم  دوراں ہی نہیں، وہ تو ظلم و جبر اور آمریت پر بھی ٹوٹ کر برسے۔ احمد فراز کو ادبی خدمات کے اعتراف پر ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز جبکہ دو ہزار دس میں بعد از مرگ ہلال پاکستان سے بھی نوازا گیا۔