Thursday, April 25, 2024

رولنگ کالعدم ہو تو اسمبلی کی تحلیل ازخود ختم ہوجائے گی، شہباز شریف

رولنگ کالعدم ہو تو اسمبلی کی تحلیل ازخود ختم ہوجائے گی، شہباز شریف
April 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اپوزیشن رہنماء شہباز شریف نے کہا کہ رولنگ کالعدم ہو تو اسمبلی کی تحلیل ازخود ختم ہوجائے گی۔

جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت اللہ اور پاکستان کے نام پر پارلیمنٹ بحال کرے۔ حکومت 174 ووٹوں پر قائم تھی ہمارے ممبر 177 ہیں۔

شہباز شریف نے کہا آئین کی بحالی اور عوام کیلئے اپنا خون پسینہ بہائیں گے، 2013 کے الیکشن میں آپ کی کتنی نشستیں تھیں؟ چیف جسٹس گزشتہ انتخابات میں 150 سے زائد نشستیں تھیں۔

علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ اپنی اپوزیشن سے ملکر انتخابی اصلاحات کرینگے تاکہ شفاف الیکشن ہو سکے، عام آدمی تباہ ہوگیا اس کیلئے ریلیف پیدا کرنے کی کوشش کرینگے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بولے غیر قانونی رولنگ نے وزیراعظم کی جمہوریت پر سوال اٹھایا ہے، حکومت بنا کر انتخابی اصلاحات کرنا چاہتے ہیں۔