روجھان میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے جرائم پیشہ ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے

روجھان (92 نیوز) روجھان میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے جرائم پیشہ ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے اور قومی دھارے میں شامل ہونے کی پیشکش کر دی۔
بدنام زمانہ اور دہشت کی علامت سمجھے جانے والے ڈاکو آخرکار بندوق کی زندگی سے تنگ آکر پرامن شہری بننے کے خواہاں ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ملکی اداروں، پولیس اور شہریوں سے مزید لڑنا نہیں چاہتے۔ مقدمات کے خاتمے کی یقین دہانی کروائی جائے تو ہم جرائم کی زندگی ترک کرتے ہوئے اپنے بچوں کو بندوق کی بجائے قلم کتاب تھمانے کو تیار ہیں۔
قومی پرچم تھامے جرائم پیشہ افراد نے مقامی سرداروں اور پولیس کو مشروط پیشکش کر دی ہے ۔ متعلقہ ادارے پیشکش کا مثبت جواب دیں تو اس دیرینہ مسئلے کو سلجھایا جا سکتا ہے۔