Thursday, April 25, 2024

ہالی وڈ فلم ”روگ ون۔ اے سٹار وارز سٹوری “کے نئے ٹریلر نے دھوم مچا دی

ہالی وڈ فلم ”روگ ون۔ اے سٹار وارز سٹوری “کے نئے ٹریلر نے دھوم مچا دی
October 16, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سائنس فکشن فلموں کے شائقین ہو جائیں تیار۔ سٹار وارز سیریز کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی فلم ”روگ ون اے سٹار وارز سٹوری “ کے نئے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ فلم دسمبر میں سینما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق سٹار وارز سیریز کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی ہالی ووڈ فلم ”روگ ون اے سٹار وارز سٹوری“ کا دوسرا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی باغی گروپ کی ہے جو ڈیتھ سٹار کے خفیہ منصوبے چرانے کی کوشش میں بڑے بڑے خطرات سے ٹکرا جاتے ہیں۔ فلم کی ہدایات گریتھ ایڈورڈز نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں فیلسٹی جونز، میڈ میکلسن، ڈیگو لونا، ڈونی ین، جیانگ وین اور فوریسٹ وائٹ ٹیکر شامل ہیں۔ سٹار وارز سیریز کی پہلی فلمیں بھی دنیا بھر میں دھوم مچا چکی ہیں۔ اب اس سیریز کی نئی فلم سولہ دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔