اسلام آباد (92 نیوز) - رواں سال سرکاری حج 10 لاکھ 25 ہزار روپے تک ہوگا۔ قومی ایئرلائن نے فلائٹ آپریشن اور پرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کردیا۔
قومی ایئرلائن کی جانب سے 870 ڈالر سے لے کر ایک ہزار 180 ڈالر کرایہ مقرر کیا گیا ہے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان سے کرایہ 910 سے ایک ہزار 220 ڈالر ہوگا۔
حج آپریشن 21 مئی سے شروع ہوگا، پی آئی اے 38 ہزار عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی، 44 ہزار عازمین سعودی ایئرلائن اور باقی دو نجی ایئرلائن سے جائیں گے۔