Friday, April 26, 2024

رواں مالی سال کا آغاز بڑی صنعتوں کے لئے اچھا نہ رہا، ادارہ شماریات

رواں مالی سال کا آغاز بڑی صنعتوں کے لئے اچھا نہ رہا، ادارہ شماریات
September 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رواں مالی سال کا آغاز بڑی صنعتوں کے لئے اچھا نہ رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق پہلے ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں کمی سامنے آئی۔ جون 2022 کے مقابلے میں لارج اسکیل مینو فیکچرنگ میں 16.5 فیصد کمی ہوئی۔

گزشتہ مالی سال جولائی کے مقابلے رواں مالی سال جولائی میں 1.4 فیصد کمی آئی۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ٹیکسٹائل کی پیداوار میں 2.2  فیصد کی کمی ہوئی ۔ سٹیل انڈسڑی  میں کوک اور پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 5.2 فیصد کمی ہوئی۔ فارماسیوٹیکل کی پیداوار میں 35.2 فیصد اور خوراک کی پیداوار میں 9.3 فیصد کی کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق  تمباکو کی پیداوار میں 75.5 فیصد اور مشینری اور آلات کی پیداوار میں 48.4 فیصد کی کمی ہوئی۔ آئرن اور اسٹیل کی پیداوار میں 0.6 فیصد اور ریڈی میڈ گارمنٹس  کی پیداوار 4.4 فیصد اضافہ ہوا۔ فرنیچر کی پیداوار میں 2.2 فیصد اور لیدر کی مصنوعات کی پیداوار میں 0.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔ پٹرولیم کی 11 کمپنیوں کی پیداوار میں 1 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق  بڑی صنعتوں کی پیداوار جی ڈی پی کا 9.7 فیصد ہے۔