Friday, March 29, 2024

خان پور : 2 بسوں میں خوفناک تصادم 25 افراد جاں بحق

خان پور : 2 بسوں میں خوفناک تصادم 25 افراد جاں بحق
October 17, 2016
خان پور(92نیوز)خان پورمیں دوبسوں میں خوفناک تصادم سے پچیس افراد کی زندگی کا سورج ڈوب گیا زخمی بہتر افراد کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہےجاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اوربچےبھی شامل لاشیں بسوں  کی باڈی کاٹ کرنکالی گئیں حادثے کا شکار ایک بس سرگودھا سےکراچی،دوسری کراچی سےلاہور جارہی تھی. تفصیلات کےمطابق خان پور میں دو بسوں کے درمیان حادثہ دریجا پھاٹک کے قریب پیش آیا ، خوفناک حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس سرگودھا سے کراچی جا رہی تھی جبکہ دوسری بس کراچی سے لاہور آ رہی تھی حادثے کا شکار ہونے والی بسوں میں سے ایک بس میں طلبا سوار تھے حادثہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں دونوں بسیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں حادثےمیں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہےحادثٖے کے بعد مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کوقریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا  ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔