Tuesday, April 23, 2024

رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اداروں کو بدنام کرکے سزا سے بچنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اداروں کو بدنام کرکے سزا سے بچنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
October 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کی اداروں کے خلاف عمران خان کی مہم کی شدید مذمت کی ہے۔

سوموار کے روز اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اب اداروں کو بدنام کرکے سزا سے بچنا چاہتے ہیں۔ آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کے خلاف سنگین سازش بے نقاب کردی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کررہا ہے، سائفر میں ردوبدل کرکے قومی سلامتی سے کھیلا گیا، قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔ مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالاتر ہونا کیسے ہوگیا؟