Friday, April 26, 2024

رمضان شوگرملز کیس، شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور

رمضان شوگرملز کیس، شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور
July 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - احتساب عدالت لاہورنے رمضان شوگرملز کیس میں شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

احتساب عدالت لاہور نے وزیراعظم کی درخواست پر مستقل حاضری معافی کا تحریری حکم جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا تمام حقائق اور حالات کے پیش نظر شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ شہبازشریف 2021 سے باقاعدگی سے عدالت پیش ہوتے رہے، شہباز شریف وزیراعظم پاکستان بن چکے ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز شریف نے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں، ان کا ہر پیشی پر عدالت پیش ہونا مشکل ہے۔ شہباز شریف کی غیر موجودگی میں ٹرائل میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوگی۔

عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے ان کے نمائندے محمد نواز ایڈووکیٹ کو حاضری کے لیے مقرر کرلیا۔