Saturday, May 18, 2024

رمضان شوگر ملز کیس، سلیمان شہباز ایف آئی اے لاہور میں پیش

رمضان شوگر ملز کیس، سلیمان شہباز ایف آئی اے لاہور میں پیش
December 16, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رمضان شوگر ملز کیس میں سلیمان شہباز ایف آئی اے لاہور میں پیش ہو گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سلیمان شہباز رمضان شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش ہوئے۔ ایف آئی نے سلیمان شہباز کو سوالنامہ دیا جس میں ان سے جوابات طلب کیے گئے ہیں۔ سلیمان شہباز نے ایف آئی اے سے جواب کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

سلیمان شہباز اپنے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے مقدمات کے سلسلے میں چار برس بعد پاکستان واپس آئے ہیں۔ سلیمان شہباز نے اپنے خلاف قائم مقدمات میں ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی۔

عدالت نے ایف آئی اے کو ہدایت کی تھی انہیں پاکستان آمد پر گرفتار نہ کیا جائے۔