Sunday, September 8, 2024

رمضان شوگر ملز کیس، حمزہ شہباز کے لیٹ آنے پر عدالت کا اظہار برہمی

رمضان شوگر ملز کیس، حمزہ شہباز کے لیٹ آنے پر عدالت کا اظہار برہمی
January 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کے لیٹ آنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات، منی لانڈرنگ، آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی اور رمضان شوگر ملز کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ آشیانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے شہباز شریف کے شریک ملزمان بلال قدوائی اور امتیاز حیدر کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو طلب کر لیا۔ ملزمان نے نیب کے نئے ترمیمی آرڈینس کے تحت بریت کی درخواست دائر کی تھی۔

حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کیس میں بریت کی درخواست کی سماعت کے لیے لیٹ پہنچے تو عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست واپس لے لی اور کہا حکومت کا این آر او نہیں چاہئے۔ عدالت نے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے دلائل طلب کر لیے۔ کورونا سرٹیفکیٹ پیش کرنے پر شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

میڈیا سے بات چیت میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت نے نیب ترامیم اپنے فائدے کے لیے کیں۔ انہوں نے سانحہ مری پر پنجاب حکومت پر تنقید بھی کی اور کہا شہزاد اکبر شہباز شریف کو گرفتار کرانا چاہتے ہیں۔

 اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکن بھی عدالت پہنچے۔