Friday, April 26, 2024

رمضان شوگر مل کیس، شہباز شریف نے بریت کی درخواست دائر کر دی

رمضان شوگر مل کیس، شہباز شریف نے بریت کی درخواست دائر کر دی
March 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رمضان شوگر مل کیس میں شہباز شریف نے بریت کی درخواست دائر کر دی۔

حمزہ شہباز نے عدالت میں حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر وکلا سے دلائل طلب کر لیے۔ شہباز شریف کی بریت کی درخواست بھی دائر کر دی گئی جس پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کر لیا۔

غیررسمی بات چیت میں حمزہ شہباز نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر وقت سے پہلے ساری باتیں کھولنا مناسب نہیں۔

 شہباز شریف کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے تین گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی۔ عدالت نے سماعت 11 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہان طلب کر لیے۔

شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔ عدالت میں پیشی کے بعد حمزہ شہباز شریف واپس روانہ ہو گئے۔