Thursday, April 25, 2024

رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
March 20, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رمضان المبارک کی آمد سے قبل مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا۔ اشیا کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔

لاہور میں مرغی کا گوشت 370 روپے کلو فروخت، بیسن کی قیمت دو سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ دالیں بھی بیس روپے تک زائد نرخوں پر بکنے لگیں۔ آلو ، پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ ، دھنیا ، پودینا سمیت سبزیاں اور پھل بھی مہنگے ہو گئے۔ دودھ، دہی کی قیمت میں بھی فی کلو 10 روپے تک اضافہ ہو گیا۔

ادھر کراچی میں بیسن کی قیمت میں فی کلو 30 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بیسن 190 سے بڑھ کر 220 کلو پر جا پہنچا ہے۔ اسی طرح گائے میں آنے والی بیماری کا فائدہ مرغی فروش اٹھا رہے ہیں۔

کمشنر کی جانب سے مرغی کے گوشت کے نرخ 365 روپے کلو مقرر کیے جانے کے باوجو د کوئی اس پر عمل کرنے کو تیار نہیں۔ منافع خورا ب بھی مرغی کا گوشت پانچ سو روپے کلو بیچ رہے ہیں جبکہ زندہ مرغی 300 سے 310 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔

بکرے کے گوشت کا سرکاری نرخ 1220 روپے کے بجائے 1500 کلو بیچا جا رہا ہے۔ آٹے کا دس کلو کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہے۔ سبزیوں کی بات کی جائے بھنڈی 110 روپے، کریلا 100 روپے، آلو 45 اور ٹماٹر 70 روپے کلو بک رہے ہیں جبکہ ادرک اور لہسن 400 روپے کلو پر جا پہنچے ہیں۔