لاہور (92 نیوز) چیئرمین پی سی بی پاکستان اور بھارت کے درمیان میچوں کیلئے کوشاں ہیں۔ رمیز راجہ نے پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی چار ملکی سیریز کرانے کی تجویز دیدی۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں چار ملکی سیریز کے حوالے سے تجویز پیش کریں گے آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پاکستان کواڈ لیٹرل سیریز کرانے پر غور کر رہا ہے اور اس سلسلے میں پی سی بی پلان جلد سامنے لائے گا۔
پی سی بی کا کواڈلیٹرل سیریز میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو رکھنے کا پلان ہے۔ چیئرمین پی سی بی چاہتے ہیں کہ مارچ میں دورۂ پاکستان پر تمام بڑے آسٹریلین نام ٹیم میں شامل ہوں۔