Friday, May 17, 2024

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے
June 9, 2022 ویب ڈیسک

کراچی  (92 نیوز) - رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین انتقال کر گئے۔ ان کو کچھ دیر پہلے انتہائی تشویشناک حالت میں نجی اسپتال لایا گیا تھا۔

عامر لیاقت کو ان کے گھر سے ایمبولینس میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

عامر لیاقت کے ملازم جاوید کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت رات تک بلکل ٹھیک تھے۔ صبح دیکھا تو بےہوش ملے۔ چہرے پر پانی ڈالا لیکن ہوش نہ آیا۔ اہل محلہ کی مدد سےایمبولینس بلوائی اور نجی اسپتال منتقل کیا۔

ملازم نے بتایا کہ عامر لیاقت نے رات کہا تھاکہ وہ صبح اسلام آباد جائیں گے۔ یہ بھی بتایا کہ وہ اہلیہ کی بے وفاقی پر بہت دلبرداشتہ تھے۔ رات بھی بہت روئےتھے۔

عامر لیاقت کے پڑوسی نے بتایا کہ صبح اچانک طبعت ناساز ہوئی۔ جب ایمبولینس آئی تو انہیں ہوش نہیں تھا۔

عامر لیاقت نے تین شادیاں کی تھیں لیکن بدقسمتی سے وہ کامیاب نہ ہو سکیں۔ آخری شادی دانیہ شاہ سے کئی تھی جو چند روز ہی چل سکی جس کی وجہ سے عامر لیاقت شدید دلبرداشتہ تھے۔

عامر لیاقت حسین نے مختلف نیوز چینلز پر مذہبی پروگرام اور گیم شو کئے۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیئر کا آغاز ایم کیوایم سے کیا تھا۔ وہ وفاقی مذہبی امور بھی رہے چکے تھے تاہم بعد میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی تھے۔