Tuesday, April 23, 2024

رحیم یار خان میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد گردن توڑ بخار سے چل بسے

رحیم یار خان میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد گردن توڑ بخار سے چل بسے
January 5, 2023 ویب ڈیسک

رحیم یار خان (92 نیوز) - رحیم یار خان میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد کےجاں بحق ہونے کی رپورٹ سامنے آگئی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق گردن توڑ بخار ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی موت کی وجہ بنا۔ متاثرہ آبادی اور ملحقہ علاقوں میں خون کے نمونے اور رہائشی افراد کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔ خوراک، پانی اور خون کے نمونے حاصل کرکے مزید تشخیص کیلئے لیب بھجوائے جارہے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ٹیمیں علاقے میں اقدامات کر رہی ہیں۔